جنوبی وزیرستان( ویب ڈیسک، مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں پولیس تھانہ تیارزہ کے علاقہ خیسور میں سابق سینیٹر اور جے یو آئی رہنما مولانا صالح شاہ کے گھر پر بارودی مواد سے دھماکہ ہوا ہے جس سے ان کے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے سابق سینیٹر کے گھر کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
آپ جانتے ہیں کہ سینیٹر صالح شاہ کے گھر واقع گومل ٹانک پر چند سال قبل بھی حملہ ہوا تھا۔