تیرہ نومبر ، یوم بلوچ شہداء کی مناسبت سے ھنکین اور چیپٹرز تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ترجمان بی این ایم



کوئٹہ ( پ ر )  بلوچ نیشنل موومنٹ  بی این ایم  کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ 13  نومبر کو بلوچ شہداء کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے تمام ھنکین اور چیپٹرز تقریبات کا انعقاد کریں گے۔ 

اس دن وہ ہزاروں بلوچ شہید یاد کیے جائیں گے جنھوں نے بلوچستان کی آزادی اور بلوچ کے خوشحال مستقبل کے لیے اپنے سروں کا نذرانہ پیش کیا۔ 

ترجمان نے کہاہے کہ بی این ایم کے ’صفحہ شہداء ‘ ( شھمیرانی تاک ) کی طرف سے تیرہ نومبر کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر شہداء کے بارے میں مواد شائع کیے جائیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post