آوران ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں مسلح افراد نے حملے میں پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا ۔
ہمارے نمائندے کے مطابق آج صبح گیارہ بجے کے قریب مشکے کے علاقے اوگار میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کافی دیر تک جاری رہا ، جس کی وجہ سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔