نصیر آباد پاکستانی فورسز ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

 


نصیر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے نصیر آباد سے دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے نصیر آباد کے علاقے نوتال سے دو افراد جبری طور پر لاپتہ کیئے گئے ہیں جن کی شناخت اوشاک ولد مکسی ڈومکی اور اختیار ولد حمزہ ڈومکی کے ناموں سے ہوا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ روز شام پانچ کے قریب پیش آیا جہاں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مذکورہ دونوں افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔



Post a Comment

Previous Post Next Post