پسنی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج لواحقین نے کوسٹل ہاوے بند کردیا

  


بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی کے رہائشی در محمد شفقت اور عبدالسلام باقی کی جبری گمشدگی و عدم بازیابی کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب دھرنا دیتے ہوئے شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

مظاہرین نے کا کہنا ہے کہ  دونوں افراد کو رواں سال 13 اپریل کو پاکستانی فورسز نے حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

مظاہرین  نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ  در محمد شفقت اور عبدالسلام باقی کو فوری منظرعام پر لایا جائے  ، بصورت دیگر ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور مزید سخت ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکام اور بلوچستان حکومت پر عائد  ہوگی ۔

 انہوں نے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں آواز بلند کریں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post