گوادر کوسٹ گارڈ کی تشدد نوجوان ھلاک ،خضدار ہوائی فائرنگ ایک لڑکی ھلاک دوسری زخمی ،چمن ڈاکووں کی فائرنگ 3 افراد زخمی

 


گوادر ، خضدار ،چمن  ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر  ملا کریم بخش وارڈ کے رہائشی صابر ولد خدابخش کو پاکستانی کوسٹ گارڈ نے تشدد کا نشانہ بناکر ھلاک کردیا ۔

سیاسی سماجی حلقوں نے واقع کی مذمت کی ہے ۔

علاوہ ازیں خضدار کے تحصیل زید ی میں منگنی کی تقریب میں  ہوائی فائرنگ سے ایک  نوجوان لڑکی ھلاک دوسری زخمی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زیدی جھری میں منگنی کی خوشی کے تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئیں، جب ہوائی فائرنگ سے غلام حسین غازی نامی شخص کی نوجوان بیٹی  ھلاک اور نذیر احمد ساسولی نامی شخص کی بیٹی زخمی ہو گئی۔ 

 عوامی حلقوں نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے حکام کو فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء چمن زنانہ بازار میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3  افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 افراد کی حالات نازک ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ دکانداروں اور شہریوں نے ایک ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post