پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دکاندار جبری لاپتہ



بلوچستان ضلع لسبیلہ کے شہر وندر سے بدھ کے روز  پاکستانی فورسز نے زاہد نامی  ایک دکاندار کو ان کے گھر سے چھاپہ مار کر حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ 

  بتایا جارہاہے کہ لاپتہ شخص کا تعلق بنیادی طورپر  گریشہ ضلع خضدار سے ہے اور وہ پچھلے کئی سال سے گریشہ سے نقل مکانی کرکے وندر میں آباد ہیں ۔

لواحقین نے بتایا کہ زاہد بلوچ پیشے سے ایک دکاندار ہے اور وہ کاروبار کےلئے پچھلے کئی سالوں سے وہاں مقیم ہے۔

انہوں نے اپیل کی ہے کہ زاہد بلوچ کی بازیابی کےلئے ہماری آواز بنیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post