آواران: دو خواتین سمیت تین افراد تین روز قبل مال مویشی تلاش کرنے نکلے لاپتہ ہوگئے

 


آواران: دو خواتین سمیت تین افراد جبری لاپتہ، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں پاکستانی فورسز نے اغواہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت امجد ولد محمد نور، زیبا بنت نذر اور سمیدہ بنت  پیربخش کے نام سے ہوئی ہے جو کہ آواران کے علاقے زیارت ڈن کے رہائشی ہیں ۔

خاندانی ذرائع کے کہنا ہے تین دن پہلے وہ اپنے مال مویشیوں کی تلاش  کے لیے پہاڑوں پر گئے جو واپس نہیں آئے علاقائی لوگ انہیں تلاش کر رہے ہیں ان کے مطابق زرانگول میں پاکستانی فورسز کی چوکی کے قریب انہیں دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان لوگوں کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

تین دن کی تلاش کے بعد مقامی لوگوں کا خدشہ ہے کہ ان لوگوں کو پاکستانی فورسز نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ 

پاکستانی فورسز آواران میں اس سے قبل بھی دو بار خواتین کو اغوا کر چکی ہے۔

آپ کو علم ہے مذکورہ علاقے میں فورسز کی فوج کشی بھی جاری ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post