گچک: پاکستانی خفیہ ادراوں کے اہلکاروں کا خواتین کو ہراساں کرنے پر عوام نے پٹائی کردی

 


پنجگور: پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے خواتین سمیت مقامی لوگوں کو ہراساں کرکے  تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر  شادی کی تقریب میں موجود لوگوں نے انھیں پکڑ کر انکی خوب پٹائی کرکے انھیں چھوڑیا۔ 

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات پنجگور کے علاقے گچک میں کرک ڈل کے مقام پر ملا فیض محمد نامی شخص کی گھر پر شادی کی تقریب دوران  دو موٹر سائیکلوں پر سوار پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار سوار تھے آئے اور موٹر سائیکلوں پر شادی کی جاری تقریب دوران  گشت کرکے خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے کی کوشش کے علاوہ  خواتین کو اغوا کرنے کرکے   لے جانے کی بھی کوشش کی ،جس پر تقریب میں موجود لوگ اور علاقہ مکینوں  خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو پکڑ کر مارا پیٹا اور بعد میں چھوڑ دیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے جانے کے بعد اس علاقے میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

گچک کے سیاسی سماجی حلقوں انسانی حقوق کے کارکنوں نے خفیہ اداروں کی اہلکاروں کی اس حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی فوج ہو یا اسکے بے لگام خفیہ اداروں کے کارندے انھیں بلوچ خواتین کو ہراساں اور اغوا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post