قلات میں موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ  کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے میں ٹیلی نار ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا اور تمام مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

انھوں نے کہاہے کہ بروز پیر سولہ ستمبر رات آٹھ بجے قلات کے علاقے ہربوئی مرجان میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یہ کامیاب کاروائی سر انجام دی اور بحفاظت اپنے خفیہ مقام منتقل ہوگئے۔

بی ایل ایف بحیثیت مسلح تنظیم ایک منظم و مربوط ڈھانچہ رکھتی ہے جو جدید دور کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور اپنی قومی جنگ کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی لئے کوشاں ہے۔ 

آج کا جدید دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور بی ایل ایف کی ٹیکنیکل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے فوائد اور نقصان کے متعلق مکمل آگاہی رکھتی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عہد کرتی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post