مند میں ریاستی مشینری کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ  بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ٹریکٹر ٹرالی کے انجن اور ٹائروں پر فائرنگ کر کے اسے ناکارہ بنا دیا۔

انھوں نے کہاہے کہ ستائیس ستمبر بوقت بارہ بجے بروز جمعہ مند بلو اور مبارک چات کے درمیان میر باغ کے مقام پر یہ کاروائی سر انجام دی گئی۔

تباہ شدہ ٹریکٹر کے ذریعے پاکستانی فوج سیمنٹ اور راشن لوڈ کرکے کیمپ منتقل کرتے تھے۔سرمچاروں نے جب ٹریکٹر پر فائرنگ کی اس وقت کیمپ کی تعمیر کے لئے ٹریکٹر پر سیمنٹ بھی لوڈ تھا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور قابض فوج کے انخلاء تک کاروائی سر انجام دیتی رہےگی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post