لبنان کے بعد یمن پر اسرائیلی حملے شروع ،بندرگاہ پر بمباری

 


یمن : اسرائیل نے لبنان کے بعد جنگ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اب یمن پر بھی حملے شروع کردئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یمن میں حدیدہ بندرگاہ پر ایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیل پر حوثیوں کے حالیہ میزائل حملوں کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے رواں ماہ اسرائیل پر تین بیلسٹک میزائل داغے تھے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post