جھاؤ: پاکستانی فورسز کا گھروں چھاپہ، لوگوں پر تشدد



بلوچستان ضلع آواران تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپہ مار کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے جھاؤ گل بازار میں آج صبح 10 بجے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر گھروں کی تلاشی لی اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دو تین مقامی افراد کو اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا ۔


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فورسز کئی بار چھاپے مار کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا چکی ہیں اور متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ بھی کیاگیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post