کوئٹہ میں آغاخالد شاہ کے ساتھ فائرنگ میں زخمی ہونے والا شخص بھی ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے رہنما آغا خالد شاہ اور انکے ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔
جنھیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں آغا خالد شاہ ھلاک ہوگئے جبکہ دوسرے زخمی کا علاج جاری تھاکہ آج وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔