خاران جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاج جاری، بی وائی سی نے منگل کے روز احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا



خاران جنگل کلی رحمت اللہ سے گزشتہ ہفتے کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ امین اللہ،ارشاد احمد اور داؤد بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور  بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائے سی کا خاران ریڈ زون مسنگ پرسن چوک پر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا ۔

خاران کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

ڈپٹی کمشنر خاران  مذاکرات کیلئے دھرنا گاہ پہنچے ،جہاں لاپتہ افراد کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر پر شدید غصے کا اظہار کیا جبکہ مذاکرات ناکام ہوگئے اور دھرنا جاری دھرنے میں خواتین و بچوں کی اکثریت بڑی تعداد موجود ہے ۔

 لاپتہ نوجوانوں کی لواحقین اور بی وائی سی نے لاپتہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کیخلاف کل پر امن احتجاجی ریلی نکالنے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post