ہرنائی میں پاکستانی جیٹ طیارے کی بمباری سے شہید ہونے والے 6 سرمچاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بی ایل اے



ہرنائی بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 12 ستمبر  2024 کی رات 4 بجے ہرنائی کے علاقے علی خان تل کے مقام پر پاکستانی فضائیہ نے ڈرون سرویلینس کی مدد سے جیٹ طیاروں سے بی ایل اے کے سرمچاروں پر متعدد وزنی اور مہلک بم گرائے، بمباری کے نتیجے میں 6 سرمچار شہید ہوئے جنہیں تنظیم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔


حملے کے بعد اخلاقی اقدار سے عاری کم ظرف دشمن نے شہید سرمچاروں کی جسد خاکیوں کی بے حرمتی کی اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے جسموں کے آعضاء ساتھ لے گئے۔


جیٹ طیارے کی بمباری کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے سرمچار شہید شفو سمالانی عرف تادین، شہید صمد خان چلگھری مری عرف دوستین، شہید محمد گل مری عرف وحید بلوچ، شہید غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ، شہید عبید بلوچ عرف فدا، شہید تاج محمد چلگھری مری عرف بابل کی جہد اور قربانی پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔


ترجمان نے کہاہے کہ شہید غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ کا تعلق نساو جبھر سے ہے۔ آپ نے 2014 میں تنظیم میں شمولیت اختیار کیا۔ کاہان، بمبور و منسلک علاقوں میں سات سال فرائض انجام دینے کے بعد گزشتہ تین سال سے آپ بولان کے محاذ پر جہد کررہے تھے۔ ہرنائی میں بمباری کے دوران شہید ہونے والے سرمچار علاقے میں گشت پر تھے، جنکی کمانڈ آپ سمبھال رہے تھے۔ آپ کا تعلق ایک ایسی فیملی سے ہے جس نے بلوچ قومی تحریک کیلئے نسل در نسل قربانی دی ہے, آپ سے قبل آپ کے تین بھائی شہید ناڈی جمیل مری، شہید کووڈا شادی خان مری اور شہید صعبت خان مری بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے جہدِ آزادی کیلئے شہید ہوچکے ہیں۔ تنظیم آپ کی صلاحیتوں، محنت اور دس سالہ بے لوث جہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


شہید شفو سمالانی عرف تادین بلوچ کا تعلق بولان غربو سے ہے۔ آپ نے اپنے جہد کا آغاز 2016 میں بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے کیا۔ اس 8 سال کے عرصے میں آپ مختلف جنگی محاذوں پر ثابت قدمی سے قومی خدمات انجام دیتے رہے۔ آپ ایک انتہائی مخلص، جفاکش اور محنتی سرمچار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔


شہید محمد گل مری عرف وحید بلوچ کا تعلق چمالنگ برگ سے ہے۔ آپ بی ایل اے کے شہید فداہی درویش مری، شہید چاکر بولانی اور شہید گل حمد کے چچاذاد بھائی تھے۔ آپ کی فیملی دشمن ریاست کی ظلم و ذیادتیوں کی وجہ سے گزشتہ بیس سالوں سے جلاوطنی کاٹ رہی ہے۔ آپ گزشتہ تین سال سے محاذ پر فرائض انجام دے رہے تھے، قومی جذبے سے سرشار آپ ایک نڈر اور بہادر سرمچار تھے۔


شہید عبید بلوچ ولد محمد امین عرف فدا کا تعلق گوادر پانوان سے ہے۔ آپ رواں سال مارچ کے مہینے میں بولان کے محاذ کا حصہ بنے۔ انتہائی کم عرصے میں آپ نے اپنی قدرتی صلاحیتوں، دلچسپی، اور انتھک محنت سے بطور ایک بہترین سرمچار خود کو ثابت کیا۔


شہید تاج محمد چلگھری مری عرف بابل کا تعلق بولان پل کوڈی سے ہے۔ آپ گزشتہ تین سال سے بولان کے محاذ پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ آپ کی فیملی قابض ریاست کے ظلم کی وجہ سے جلاوطن ہے۔ آپ کے بھائی شہید کمانڈر نادر مری المعروف گونڈو، شہید لال محمد چلگھری سمیت آپ کا تعلق اس عظیم گھر سے ہے جہاں ایک چھت کے نیچے 9 شہیدوں کی فہرست ہے۔ تنظیم آپ اور آپ کے خاندان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


شہید صمد خان چلگھری مری عرف دوستین بلوچ کا تعلق بولان غربو سے ہے۔ آپ گزشتہ ڈیڑھ سال سے بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات انجام دے رہے تھے۔ آپ ایک مخلص، محنتی اور بہادر سرمچار کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

آزاد بلوچ نے کہاہے کہ اس جنگ کو بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رکھنے کیلئے بی ایل اے شہید ساتھیوں کی لہو پر عہد کرتی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post