آواران ،کیچ پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ، جھڑپ کی اطلاع



آواران: پاکستانی فورسز  کی  نوندڑہ اور  آواران کے درمیانی پہاڑوں میں دو روز سے فوجی جارحیت جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بڑی تعداد میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ پاکستانی فورسز کپر اور پھاؤ میں فوجی جارحیت کر رہی ہیں۔

 پاکستانی فوج کے ساتھ مقامی ڈیتھ اسکواڈ بھی فوج کشی میں  حصہ لے رہے  ہیں۔ جاسوس ڈرون بھی پہاڑوں پر مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

دوسری جانب کیچ کلبر میں جاری فوج کشی کے دوران   جھڑپ  کی اطلاعات  ہیں ۔

مگر تاحال تصدیق نہیں ہوپائی ہے ۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post