مکران میڈیکل کالج کے طلباء کی احتجاج کی اور تمام جائیز مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ بی ایس او پجار

 


بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے مکران میڈیکل کالج کے طلباء کی  گزشتہ کئی دنوں سے اپنے جائز اور بنیادی حقوق کے حق کیلئے سراپہ احتجاج ہیں بی ایس او پجار انکے تمام جائز مطالبات کی حق میں حمایت کا اعلان کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کے طلبہ کے جائز مطالبات مان لیا جائے۔

مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف میڈیکل کالجز کا یہی حال ہے کرپشن نے تعلیمی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ حکومت اور حکمرانوں کا توجہ کرپشن اور ٹیکے اور کمیشن پر یے اور ہمارے تعلیمی ادارے بےیار و مدد گار پڑی ہے کالج انتظامیہ طلباء کی جائز حقوق کو دینے سے رہے۔ طلباء کی پڑھائی کے وقت احتجاجی مظاہرہ کرنا ہمارے لیے تشویشناک ہے۔

 انھوں نے کہاہے کہ تربت کی گرمی میں اتنے بڑی تعلیمی ادارے میں پچھلے چھ دن کی بجلی نہیں اور کوئی جنریٹر اور متبادل سہولیات نہیں ہونا کالج انتظامیہ ، حکومت اور حکمرانوں کے لیے بحثیت شرم ہے۔

مرکزی ترجمان نے  کہا ہے کہ کالج انتظامیہ ،حکومت اور حکمران ہنگامی بنیادوں پر مکران میڈیکل کالج کے طلباء کی مطالبات تسلیم کریں اور عمل درآمد کریں ،اگر  کالج انتظامیہ ،حکومت وقت  کوتاہی کی تو اس احتجاج کی حمایت میں بی ایس او پجار بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلائی گی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post