ہرنائی فائرنگ ، دکی اور شاہرگ مختلف واقعات میں تین افراد ھلاک ہوگئے



 بلوچستان کے علاقے ہرنائی شہر میں ذاتی رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی چچازاد بھائی کو قتل کردیا ہے، مقتول نے چند سال پہلے اپنے چچازاد بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا-

فائرنگ کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے پولیس نے نعش کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا -

دوسری جانب دکی کے علا قے انمبار ندی میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے عبدالقادر ناصر نا می شخص کی نعش ندی سے نکال لی گئی، ریسکیو حکام نے نعش  تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لورالائی روانہ کردیا-

لیویز ذرائع کے مطابق محکمہ بی اینڈ آر کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالقادر ناصر گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جہاں سے  آج انکی نعش برآمد ہوا ہے-

مزید برآں شاہرگ کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے سے حضرت علی ولد حاجی عصمت اللہ قوم کاکڑ سکنہ توبہ اچکزئی ھلاک ہوگیا-

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے-


Post a Comment

Previous Post Next Post