شال،تربت پاکستانی فورسز کی چوکیوں پر بم حملے ،پسنی شراب خانہ پر بم پھینکا گیا



بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب پاکستانی فورسز کی چوکی پر زوردار دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔


دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پاکستانی فورسز اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔


حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔ 


دوسری جانب رات گئے کیچ کے مرکزی شہر تربت ایئرپورٹ چوک پر پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا  جس سے فورسز کو جانی مالی نقصانات پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ادھر گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم مسلح افراد نے شراب کے ایک اڈھ پر دستی بم پھینک دیا جو پھٹ نہ سکا ۔ 

آخری اطلاعات تک دونوں حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح تنظیموں نے قبول نہیں کی ہے۔




Post a Comment

Previous Post Next Post