سبی میں مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ کو نشانہ بنایا ، موسی خیل ٹاور حملے میں تباہ ۔
سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اسکاؤٹس 151 ونگ کی پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
حکام کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
ادھر موسی خیل میں مسلح افراد نے گزشتہ روز ایک موبائل ٹاور کو حملے میں تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لورالائی کے علاقے موسی خیل کنگری کے مقام پہ مسلح افراد نے ٹیلی نار کے موبائل ٹاور کو فائرنگ و نزر آتش کرکے تباہ کردیا ہے، فائرنگ کی آواز سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
جس کے بعد انتظامیہ نے لورالائی اور رکھنی کے مقام پہ مسافر بسوں کی ٹریفک کو روک دیا۔
حملوں کی زمہ داری تاہم کسی نے ابتک قبول نہیں کی ہے۔