کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین شیرباز بلوچ بازیاب ہو گئے جبکہ چیئرمین جیئند بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔
بی ایس او کے دونوں رہنماؤں کو پاکستانی فورسز نے 26 جولائی کو شال اسپنی روڈ سے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، جبکہ شیرباز اور جیئند بلوچ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان دونوں رہنماؤں کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھاکہ اگر جیئند بلوچ شیر باز اور انکے دیگر ساتھی بازیاب نہ ہوئے تو 12 اگست کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔