مشکے اور زامران میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مشکے اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور استحصالی کمپنی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے 27 جولائی کی شب نو بجے کے قریب مشکے کے علاقے نوکجو میں پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں کو حملے میں نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن فوج پر متعدد گولے داغے اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

انھوں  نے کہا ہےکہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ کیمپ کے اندر گولے لگنے سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند  نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے نھنگ جونکی تنک کے مقام پر عسکری تعمیراتی کمپنی کا ٹھیکیدار سرمچاروں سے بھاگنے کی کوشش میں اپنی گاڑی چھوڑ دی جس کو سرمچاروں نے نذرآتش کردیا۔ مذکورہ ٹھیکیدار قابض فوج کیلئے تعمیرات سمیت گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے کے ٹھیکے میں حصہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا ہےکہ بلوچ لبریشن آرمی ان دونوں کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post