نوشکی ،کیچ ، فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی



بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ نوشکی بازار مل اڈہ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق سندھ سے ہے جو نوشکی میں ٹوپی کا کاروبار کرتا تھا۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ 

ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت  آپسر مہرے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عابد ولد وشدل سکنہ آپسر نامی شخص کو زخمی  کردیا جو پنکچر کی دکان پر کام کررہا تھا۔ 

بتایا جارہاہے کہ دو دن قبل وہ گوادر میں کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاں پیشی پر گیا ہواتھا ۔ 

 علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ایک دو افراد کو پاکستانی فورسز  خفیہ اداروں نے جبری لاپتہ کردیا تھا ،عوامی دباؤ پر منظر عام  لائے گئے مگر بعد ازاں ایجنسیوں نے پیشی کے بہانے بلاکر انھیں قتل کردیا ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post