پشین میں دھماکہ 2 بچے ھلاک پولیس اہلکاروں سمیت 12 زخمی

 


پشین بازار میں دھماکہ سے 2 بچے جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے پشین بازار میں دھماکہ ، جس میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

پشین میں دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔اس دوران جاں بحق بچوں کی نعشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ھلاک  ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post