بلیدہ: تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد کا حملہ، گاڑیاں و سامان نزر آتش



کیچ کے علاقے بلیدہ میں مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی پر حملہ کرکے وہاں موجود گاڑیاں اور سامان کو نزر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح نو بجے کے قریب مسلح افراد نے بلیدہ میں سوراپی کے مقام پرایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام گاڑیوں اور دیگر سامانوں کو نزر آتش کر کے فرار ہوگئے ۔ 

تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن بلوچ مسلح تنظیمیں ایسے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post