قلات کے علاقے گزگ میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

 


یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بروز منگل 20 اگست کو قلات کے علاقے گزگ کے نوائی علاقہ جھکری میں تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکوزہ  استحصالی کمپنی کے اہلکاروں کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ روز صبح تقریبا آٹھ بجے کے قریب ہمارے  سرمچاروں ایک اور حملے میں مذکوزہ استحصالی کمپنی کے عملےکے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار پانچ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے 

مزار بلوچ نے کہا ہےکہ مرکوزہ کمپنی میں چینی انجینئروں کی موجودگی کی اطلاع پر حملہ کیا گیا قابض ریاست کے ہاتھوں مقبوضہ بلوچستان میں جاری قدرتی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث استعماری مشینری اور ہر اس شخص کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس استحصال نظام کا حصہ نہ بنیں ورنہ وہ ہمارے نشانے پر ہوں گے.


Post a Comment

Previous Post Next Post