کوئٹہ : بلوچ یکجہتی کمیٹی کے شال میں جاری دھرنے کے دوران مظاہرین نے بلوچ راجی مچی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کینڈل مارچ کیا ۔
کینڈل مارچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام آج شام 7 بجے جامعہ بلوچستان کے سامنے جاری دھرنا گاہ سے شروع ہوا ۔ جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا دھرنا گاہ پہنچا ۔
بی وائی سی دھرنا گاہ منتظمین کا کہنا ہے کہ کل بروز اتوار 4 بجے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔