کولواہ: پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ



آواران کے علاقے کولواہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آج شام کولواہ کے علاقے کنیچی میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملہ کافی دیر تک جاری رہا ہے حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں کی زمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں  قبول کرتے آئے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post