امیر بخش بلوچ کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے پر مہم چلائی جائے گی ۔ نوربخش 7 سال سے لاپتہ ہے ۔ لواحقین



 کلانچ پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ کیے جانے والے امیر بخش بلوچ کے اہلخانہ نے جاری بیان میں ان کی جبری گمشدگی کو 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے ایکس پر 4 اگست کو شام 8 بجے رات 11 بجے تک مہم چلانے کا اعلان کیاہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ امیر بخش بلوچ کو 10 سال قبل 4 اگست 2014 کو کلانچ سے فورسز نے جبری اغوا کیا تھا، وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

بیان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکنان، سوشل میڈیا کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہوکر امیر بخش بلوچ کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں۔

 دوسری جانب کیچ کے علاقہ کولواہ بلور سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ  مختیار ولد نوربخش سکنہ کولواہ بلور کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے جاری بیان میاں کہاہے کہ   گزشتہ 7 سال یعنی  17 جولائی 2016 کو  فورسز نے مختیار کو جبری لاپتہ کردیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔ 

انھوں  نے  کہاہے کہ  کولواہ بلور میں سوشل میڈیا کی بندش اور  نہ ہونے کی وجہ سے لاپتہ مختیار ولد نوربخش کے لیے کسی نے آواز بلند نہیں کی  ہے ۔ 

لہذا ہم تمام سوشل میڈیا کارکنان انسانی حقوق کے اداروں  بلوچ یکجہتی کمیٹی  سمیت دیگر سیاسی سماجی حلقوں سے  ایپل کرتے ہیں کہ وہ مختیار ولد نوربخش کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کرکے مظلوم خاندان کو انصاف دلائیں ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post