شال کلی اسماعیل سے صدام نامی شخص سمیت متعدد افراد جبری لاپتہ ۔ بی وائی سی

 


کوئٹہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ترجمان نے جاری  بیان میں کہا ہے کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف ہونےوالے احتجاج میں شامل لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ شام کلی اسماعیل سے صدام لانگو کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے ۔

ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ تنظیم کو یہ شکایت بھی موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات سریاب کے مختلف علاقوں سے بھی لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post