کیچ ،تمپ، سامی، بارکھان میں بم حملہ، فوجی کیمپ اور تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنایاگیا



کیچ تمپ میں تحصیلدار عابد کی گاڑی پر بم حملہ ،تمپ میں کمپنی اور بارکھان میں فورسز کے مرکزی کیمپ کو نشانہ بنایاگیا ۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ تمپ  گرلز ہائی سکول  کے قریب تحصیلدار عابد کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے کا نشانہ بنایا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد کی گاڑی گرلز ہائی سکول کے قریب پہنچی تو سڑک پر نصب بم پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ تاہم عابد حملے میں محفوظ رہا۔

علاوہ ازیں ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوج کے چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا  جبکہ ایک اور حملے میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔ 

علاقائی ذرائع  کے مطابق واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سامی گیشکور کے مقام پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا گیا ،جبکہ اسی وقت نامعلوم افراد نے مذکورہ مقام پر تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو نذر آتش کر کے ناکارہ بنا دیا۔ 

 ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔ جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

دریں اثناء بارکھان کے علاقے رکنی میں بدی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر گذشتہ رات حملہ کیا ۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔




Post a Comment

Previous Post Next Post