گریشہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا 5ویں روز بھی جاری، احتجاجاً شاہراہ بند


خضدار :  خضدار گریشہ  سے  کاونٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی دھرنا پانچویں روز بھی جاری، شاہراہ بند رہا ۔


آپ کو علم ہے کہ سی ٹی ڈی نے  18 جولائی کو گریشہ سے شاہ جان ولد سلیم، گوہر دین ولد ھیرجان، مہم جان ولد لال بخش، میار ولد لال بخش، محمد عارف ولد عبدالرحمن، منیر ولد سبزو سمیت متعدد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کے خلاف لواحقین کا احتجاج جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post