پنجگور کے علاقے کچگ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے نئی چوکی قائم کر دی گئی ہے جس سے مقامی لوگ خوفزدہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے گزشتہ روز پنجگور گچک میں مختلف مقامات کا دورہ کیا، لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور نئی چوکی قائم کر دی گئی ہے۔
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام اڈوں پر چوکیاں اور کیمپ دوبارہ قائم کریں گے جو انہوں نے چھوڑے ہیں۔ مقامی لوگوں کو خوف ہے کہ فوج تشدد کا استعمال کرے گی اور لوگوں کو لاپتہ کر دے گی۔