بلوچستان فائرنگ ،دیگر واقعات حادثات میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ھلاک،باپ بیٹے لاپتہ ، درجنوں زخمی



 خاران ، ڈیرہ بگٹی وڈھ ،آواران، نوکنڈی تربت ،مند  ،اورماڑہ ، فائرنگ دیگر حادثات اور گرمی سے 11 افراد ھلاک دسیوں زخمی متعدد بیہوش ،باپ دو بیٹوں سمیت لاپتہ  ۔ تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے کلی نوتانی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔  جانبحق اور زخمی شخص دونوں بھائی ہیں اور دونوں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے رہائشی ہیں جنکی شناخت محمد عیسی ولد محمد ایوب اور عبدالکریم ولد محمد ایوب کے ناموں سے ہواہے ، جو خاران میں بزگری کرتے تھے۔ 

 تاہم ابتدائی طور پر واقعہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے جبکہ لاش اور زخمی شخص کو سول ہسپتال خاران منتقل کردیاگیا۔

ادھر ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بارش کے گہرے گڑھے میں جمع پانی میں نہاتے ہوئے تین کم سن بچے جن میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بچوں  کی شناخت   رحمت اللہ ولدباہوٹ عمر6 سال، ہورجان بنت باہوٹ عمر9 سال، بی بی سلمان بنت پُھلان عمر 12سال، عصمت بنت پُھلان عمر 10 سال اور حُسنا بنت پُھلان عمر7 سال ساکنان سر مستانی بھینٹ جھاؤسے ہوا ہے۔


علاوہ ازیں گوادر  اورماڑہ میں باپ سمیت دو ماہیگیر بیٹے سمندر میں لاپتہ ہوگئے، بدھ کی صبح ماہیگیری کے لیے جانے والے اورماڑہ کے رہائشی ماہیگیر شمبے ولد احمد نامی ماہیگیر اپنے دو بیٹوں آصف ولد شمبے اور احمد ولد شمبے کے ساتھ سمندر میں شکار کے لئے نکلا تھا، لاپتہ ہوگیا، اطلاع ملتے ہی لوگوں نے اپنی مدد آپ ریسکیو آپریشن شروع کر دی تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، لاپتہ باپ بیٹوں کا تعلق اورماڑہ کے علاقے کوہ بن وارڈ سے بتایا جاتا ہے۔

وڈھ وڈھ سے فیروز آباد جانے والے پک اپ سمان ایف سی کیمپ کے ایریا میں الٹ گئی ،1 شخص جاں بحق 6 افرادزخمی۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور زخمی ہونے والے افراد خضدار منتقل کردیئے گئے ہیں۔

کیچ مند سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،تفصیلات کے مطابق مند سورو بازار میں ایک نشہ کے عادی   شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے،لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 ڈیرہ بگٹی میں مخلتف واقعات میں جوانسالہ لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے پہلا واقعہ نواحی علاقہ پیرکوہ سے متصل پیرسہری دربار ایریا میں پیش آیا جہاں اپنے گائے کو ڈھونڈنے والا شخص دین محمد گرمی لگنے سے بیہوش آگیا جسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔

دوسرا واقعہ ڈیرہ بگٹی ٹان میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز گرمی لگنے کے واقعے میں محلہ ژانکو کا رہائشی نوجوان شدید بخار کے بعد دم توڑ گیا ، جبکہ تیسرے واقع نواحی علاقے سب تحصیل سنگسیلہ سے متصل علاقے سمنے میں جوان عمر خاتون برساتی تالاب سے پانی بھرتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔


 زرائع کے مطابق خاتون کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کا واقعہ تین روز قبل پیش آیا ڈوبنے والی لڑکی کی چند دنوں بعد شادی طے تھی۔

دریں اثناء تربت، نوکنڈی ،  تربت میں شدید گرمی سے خاتون سمیت چار افراد بے ہوش ہوگئے، گھنٹوں لوڈشیدنگ سے نظام زندگی شدید متاثر۔ تربت شہر اس وقت ملک کے گرم ترین علاقوں میں شامل، درجہ حرارت 49 تک محسوس کیا گیا، بجلی کی لوڈشیدنگ نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، شدید گرمی کے باعث خاتون سمیت چار افراد بے ہوش ہوگئے۔

 علاوہ ازیں نوکنڈی میں گرمی کی لہر بدستور برقرارہے جس سے گزشتہ ایک ہفتے سے نوکنڈی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اج سورج اگ برسانے لگا گرمی کا پارہ 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں ریکارڈ کئی گئی جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شدید گرمی سے بازار سنسان اور سڑکیں ویران رہے، شدید گرمی سے لوگوں نے اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کیلئے گھروں تک محدود رکھا، تاہم کہیں سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post