گوادر بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر پولیس کی فائرنگ گاڑیوں کے ٹائر پھاڑ دیئے گئے ۔ کراچی قافلے کو واپس جانے کا حکم



گوادر بلوچ راجی مچی کے قافلو کو اندرونی شہر داخل ہونے سے روکنے کیلے  شہر کے ارد گرد پاکستانی فوج و پولیس کی بڑی نفری موجود ،متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کیے گئے ہیں اور قافلوں کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

 بتایا جارہاہے کہ  جو لوگ موٹر سائکل و دوسرے سواریوں پر آئے ہیں وہ دوسرے راستوں سے گوادر سٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔ لیکن قافلوں کیلئے مشکلات پیدا کیے جارہے ہیں ۔

علاوہ ازیں تازہ اطلاعات ہیں کہ کراچی سے گوادر کیلے آنے والے قافلے پر پاکستانی آرمی نے ہوائی فائرنگ کی ہے ،  لوگوں کو زبردستی گاڑیوں میں بٹھا رہے ہیں اور ڈرائیوروں کو کہا جا رہا ہے کہ گاڑیوں کا رخ کراچی کی طرف موڑ لیں اور واپس کراچی کیلے چلے جائیں۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post