تربت جبری لاپتہ افراد کے جاری دھرنے پر پولیس حملہ کی خبر میں صداقت نہیں ۔ لواحقین

 


تربت: ضلعی انتظامیہ  دفتر کے سامنے بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین نے کیمپ پر رات گیے پولیس کی جانب حملہ کرنے اور جلانے کی خبروں کی تردید کردی.

ضلعی کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےلاپتہ افراد کے لواحقین نے کیمپ پر پولیس حملہ و گرفتاریوں ترید کرتے ہوئے کہاہےکہ  اس خبر میں کوئی صداقت نہیں نہی اسی قسم کی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاہے.

انہوں نے کہا ہےکہ دھرنا کمیٹی سے تصدیق کیے بغیر کوئی بھی نیوز چینل میڈیا اینکر پر غیر تصدیق شدہ بیان جاری نہ کرے.

 بلیدہ زامران سمیت ضلع کیچ سے تعلق رکھنے  لواحقین نے کہا ہےکہ کل شام مختلف نیوز چینل سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں غلط نیوز گردش کر رہا ہے تربت ڈپٹی کمشنر آفس جبری لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لگائے گئے احتجاجی دھرنے پر پولیس نے حملہ نہیں کیاہے دھرنا جاری ہے.

آپ کو علم ہے کہ لواحقین گزشتہ 11دنوں سے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھے ہیں جن میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post