کولواہ: ڈیتھ اسکواڈ کی فائرنگ سے چرواہا زخمی

 


کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج کے جانب سے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کرکے چرواہے کو زخمی کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق زخمی چرواہے کی شناخت شبیر ولد کریم بخش کے نام سے ہواہے جو کہ جت کولواہ کا رہائشی ہے ۔

مزکورہ چرواہے کو رواں مہینے5 جولائی کو ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے کولواہ بدولک میں سڑک بلاک کر کے  فائرنگ میں زخمی کر دیا تھا۔ 

آپ کو علم ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج اور اس کے بنائے گئے ڈیتھ اسکواڈ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ چرواہوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

اس سے قبل 19 مئی 2023 کو پاکستانی فوج نے ڈنڈار میں علی بخش ولد احمد نامی چرواہے کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا تھا۔ 

اسی طرح گزشتہ سال مارچ میں پاکستانی فوج نے اللہ داد ولد ابراہیم سکنہ چوٹیں  نامی چرواہے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاتھا اور وہ  تشدد کے دوران جاں بحق ہوگیاتھا۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post