بولان: پاکستانی فورسز اہلکاروں کو اینٹی پرسن بم حملے میں نشانہ بنایا گیا



بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو  اینٹی پرسن بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ۔ 

اطلاعات کے مطابق آج صبح بولان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت اینٹی پرسن بم  دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے خالی مورچے میں پکٹ سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مورچہ میں داخل ہوگئے ۔

بتایا جارہاہے کہ خالی مورچے میں بم رکھا گیا تھا ، جونہی اہلکار پہنچے بم پھٹ گیا ، دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post