خاران حملے میں دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کیئے۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ رات آٹھ بجے خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس میں دشمن کا ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ بی ایل ایف جنگی محاذ پر قابض پاکستان پر گھیرا تنگ کرکے انہیں نفسیاتی شکست سے دو چار کرچکی ہے۔ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے ریاستی فوج کے کارندے عام عوام کو نشانہ بناتے ہیں اور اپنے شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ریاست کو جان لینا چایئے  کہ بلوچستان مقبوضہ ہے اور ریاستی فوج کو ہر مقام پر نشانہ بنا کر  شکست سے دوچار کیا جائے گا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post