بارکھان میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب بارکھان کے علاقے رکھنی میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

سرمچاروں نے رکھنی میں بدی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے دشمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے خلاف ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post