پاکستانی فورسز نے زمباد گاڑیاں تحویل میں لیکر ڈرائیوروں کو صحرا میں مرنے کیلے چھوڑ دیا



 چاغی کے صحرا میں شدید گرمی کے دوران فورسز نے  زمباد ڈرائیوروں کو بے یار او مدد گار چھوڑدیا گیا -

اطلاعات کے مطابق چاغی کے سرحدی علاقے چلگامی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے تقریبا 36 زمباد  گاڑیوں کو اپنے تحویل میں لیکر  شدید گرمی میں صحرا میں ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈرائیوروں کی ابتر حالت اور صحرا میں بھٹکنے کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں، ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ افراد ریکوڈک کے قریب مشکل میں پیاس کی وجہ سے نڈھال ہیں، جس کے سبب جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ابتک ایک ڈرائیور کی شدید گرمی اور پیاس سے جان کی بازی ہارنے کے بھی اطلاعات ہیں-

آپ کو علم ہے گزشتہ سال بھی درجنوں ذمیاد  گاڑیاں پاکستانی یزید فورسز نے تحویل میں لیکر ڈرائیوروں کو صحرا میں چھوڑدیا تھا جس میں متعدد  ڈرائیور پیاس اور شدید گرمی کے باعث ھلاک ہوگئے تھے  ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post