بلوچستان کے بعض اضلاع میں بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر ریاستی جبر بربریت گوادر سمیت مکران میں کرفیو نافذ کرنے خلاف ہڑتال ہے ، بی وائی سی

 


بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ راجی مچی کے قافلوں پر ریاستی جبر اور بربریت اور گوادر سمیت مکران میں کرفیو نافذ کرنے کے خلاف آج ،شال ،خضدار، قلات، منگچر، نوشکی، دالبندین، مستونگ، خاران سمیت بلوچستان کے بیشتر دیگر علاقوں میں دکانداروں اور کاروباری حضرات کی جانب سے رضاکارانہ بنیادوں پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔


ترجمان نے کہاہے کہ ‏یہ بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک عوامی جدوجہد ہے، جسے بلوچ عوام کی ہر طرح کی مدد و تعاون حاصل ہے۔ اس جدوجہد کو نہ ریاست طاقت و تشدد کے استعمال سے اور نہ جھوٹے پروپیگنڈے اور بیانیے سے روک سکتی ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ ‏28 جولائی کو گوادر میں ہونے والا بلوچ راجی مچی آج پورے بلوچستان میں پھیل چکا ہے۔ یہ جدوجہد عوامی طاقت اور قوت سے بلوچ سرزمین پر بلوچ نسل کشی کا مکمل خاتمہ کرے گی۔

‏⁦‪

Post a Comment

Previous Post Next Post