خضدار بازگیر دکان سے سعید نامی نوجوان سی ٹی ڈی ہاتھوں جبری لاپتہ

 


 خضدار بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے اب سے تھوڑی دیر پہلے خضدار کے علاقہ بازگیر میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر سعید ولد عبدالنبی میراجی مینگل نامی نوجوان دکاندار کو بغیر وارنٹ  حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ 

عینی شاہدین کے مطابق، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے اچانک دکان پر چھاپہ مارکر انھیں  حراست میں لے لیا۔ سعید احمد کے خاندان نے اس اقدام پر سی ٹی ڈی کی مذمت کی ہے  اور کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی کہ سعید کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد، اہل محلہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ آخر کس بنیاد پر سی ٹی ڈی نے یہ کارروائی کی ہے۔ 

سعید کے دوستوں اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ایک محنتی اور شریف انسان ہے اور اس پر کسی بھی قسم کے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غلط ہے۔

نوجوان کے کو اس طرح لاپتہ کرنے پر اہلخانہ  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کریں اور انصاف کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے کہ وہ  سعید کو بازیاب کرنے کیلے آواز اٹھائیں تاکہ انھیں جلد انصاف مل سکے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post