قلات کے علاقے اسکلکو کے قریب پاکستان فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں
فورسز قافلہ اسکلکو کے قریب سے گذر رہی تھی کہ ان کو راستے پر نصب دھماکے خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح قلات میں بھی بلوچ مسلح آزادی پسند سرگرم ہیں۔