ڈیرہ مراد جمالی مسلح افراد کا حملہ دو سرکاری کارندے ھلاک

 


ڈیرہ مراد جمالی اہم ریاستی کارندوں پر  مسلح افراد کا حملہ  دونوں بھائی  ہلاک تیسرا بھائی پہلے ہی قتل ہوچکا ہے 

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے دوست ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کردیا جو آپس میں بھائی ہیں جن کی شناخت صابر علی بگٹی اور ابراہیم بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے۔ 


علاقائی ذرائع کے مطابق  ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر اسحاق بگٹی کو رواں سال فروری میں اسی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا اور کئی دن کراچی میں زیر علاج رہنے کے بعد ہلاک ہوگئے تھے۔ 

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اسحاق بگٹی اور اس کا بھائی ابراہیم بگٹی ریاست کے خفیہ اداروں کے اہم کارندے تھے جو ڈیرہ مراد جمالی سمیت قریبی علاقوں میں جبری گمشدگیوں سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post