پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ ، ایک بازیاب

 


آواران: پاکستانی فوج نے فوجی جارحیت گھر گھر تلاشی لوگوں پر تشدد کرنے کے علاوہ  ایک شخص کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے آج صبح آواران کے علاقے کولواہ محلہ چیری مالار اور کرک کے مختلف گھروں کی تلاشی لینے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ   احمد عبدالباسط نامی شخص کو اغوا کر کے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجگور  سے جبری لاپتہ زاہد حسین بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان کے رہائشی زاہد حسین ولد خالد حسین جو ایک ماہ قبل لاپتہ ہوگئے تھے بازیاب ہوکر گھر  پہنچ گیا ہے ۔ 

 زاہد حسین کی بازیابی پر لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

لواحقین نے  ان کے  بازیابی کی کوشش کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاہے جنھوں آواز اٹھائی ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post