کیچ گھر پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا ، خاتون سمیت بچی ھلاک گھر کا سربراہ اور ایک بچی زخمی ہوگئی ،
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تربت شہرکےعلاقے گیبن میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر پر حملہ کیا جس سے ایک خاتون و ایک بچی ہلاک جبکہ ایک مرد و ایک بچی زخمی ہوگئے ہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیبن میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر کا گھیراؤ کرکے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
حملے کی زد میں آکر گھر کا سربراہ محمد علی ولد شے دلی زخمی ہوگیا جبکہ بعد ازاں بم حملے میں گھر کی ایک خاتون اپنے ایک بچی ہلاک ہوگئی۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق بم حملے کے متاثرین کی باقیات کو سمیٹاجارہا ہے۔
واقعے کے محرکات پر اب تک سرکاری سطح پر یا کسی تنظیمی سطح پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔