قلات، دو دشمن اہلکار ہلاک چار زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 


قلات بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آج قلات میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

سرمچاروں نے قلات کے علاقے اسکلکو میں قابض پاکستانی فوج کی بارہ گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں شامل ایک گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ مذکورہ علاقے میں فوجی جارحیت کی غرض سے پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔

انھوں نے کہاہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے  نائیک شفقت سمیت دو اہلکار موقع پر ہلاک اور چار اہلکار نائیک شاہ نواز، سپاہی بشیر، سپاہی اویس احمد اور سپاہی محمد افضل زخمی ہوگئے۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post