بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بارکھان میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو بارودی سرنگ دھماکے میں نشانہ بنایا۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے یکم جون 2024 کو بارکھان کے علاقے بوڑی ایشانی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنایا جس کی زد میں دشمن کا ایک گاڑی آیا۔ دھماکے میں گاڑی کو کافی نقصان پہنچا اور گاڑی میں سوار متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ قابض فوج پر حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم، بالخصوص بارکھان کے بہادر بلوچوں سے اپیل کرتی ہے کہ سرکاری سردار اور اس کے نام نہاد مخالفین کی چپقلش میں فریق نہ بنیں بلکیں پاکستانی جبری قبضہ کے خلاف قومی آزادی کی تحریک کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کیلئے اپنے قومی فوج بی ایل ایف کے صفوں میں شامل ہوں اور جو شامل نہیں ہوسکتے وہ سرمچاروں کی حمایت و مدد کریں۔